وندوک(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں زرافہ طویل القامت ہونے کی وجہ سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے ، لمبی گردن انہیں درخت سے پتے توڑ کر کھانے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔لیکن جنوبی افریقی ملک نامیبیا میں پست قامت زرافہ دریافت ہوا ہے جس نے ماہرین کو بھی حیرت زدہ کردیا، اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، افریقی جنگل میں اس سے قبل بھی ایک ‘بونا’ زرافہ پایا گیا تھا جس کے بعد چھوٹے قد والے زرافوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے ۔