ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندہ92نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مہنگائی بڑھنے کے فوائد بتا دیئے ، کہتے ہیں ملک میں ہونے والی حالیہ مہنگائی سے کسان بھائیوں کا فائدہ ہورہا ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سکول کی تقریب سے خطاب اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ10 کروڑ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں،چیزوں کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں مگر فائدہ ہمارے لوگوں کا ہی ہوتا ہے ،آلو سستا ہونے سے کسانوں کو کافی نقصان پہنچا تھا،وفاقی وزیرنے دعویٰ کیا کہ جون تک مہنگائی پر قابو پالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ،سابق حکومتوں نے ملک کو کھوکھلا کیا، معیشت اس وقت صیح سمت میں جا ئیگی جب کرپشن کا خاتمہ ہو گا ،انہوں نے کہاکہ معیشت میں بہت بہتری آچکی ہے ۔