ہالینڈ(ویب ڈیسک) کم و بیش تمام ماؤں کی یکساں شکایت ہے کہ ان کے بچے صحت مند غذا کو منہ نہیں لگاتے اور سبزیوں کی جگہ الم غلم چیزیں ہڑپ کرجاتے ہیں۔جرنل آف نیوٹریشن ایجوکیشن اینڈ بیہویویئر میں ایک مطالعہ شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر بچوں کو ایسے کوکنگ شو دکھائے جائیں جن میں خود ان کے لیے صحتمند کھانے پکائے جاتے ہوں تو اس سے ان کی جانب سے خود ایسا کھانا بنانے یا پکانے کا امکان 2.7 گنا تک بڑھ جاتا ہے ۔ اس کے مقابلے میں جن بچوں کو دوسرے پروگرام یا کارٹون دکھائے جائیں تو ان سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔اگرچہ یہ مطالعہ بہت مختصر ہے لیکن اس کی شماریاتی اہمیت موجود ہے ۔ ٹل برگ یونیورسٹی کے ماہرین نے 125 بچوں پرنئی تحقیق کی ہے ۔