لاہور(سٹاف رپورٹر)منہاج یوتھ لیگ کے 32ویں یوم تاسیس پر منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی تقریب ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ نظام بدلنے کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ، ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو اصلاحات کا شعور دیا، حضور نبی اکرم ﷺ نے نوجوانوں کی قوت سے تاریخ عالم کا سب سے بڑا اسلامی انقلاب برپا کیا،ان کی ٹیم کے بیشتر سپہ سالار نوجوان تھے ، منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جس کا فوکس کردار سازی رہا ہے ۔ یوم تاسیس کی تقریب سے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، نائب ناظم اعلیٰ محمد رفیق نجم،ساجد محمود بھٹی، فرح ناز،صدرایم ایس ایم عرفان یوسف، منصور قاسم اعوان،حاجی فرخ، محسن شہزاد،انعام مصطفوی، محسن علوی نے خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر 32پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ یوم تاسیس کی تقریب میں سندھ سے غلام مصطفی، جنوبی پنجاب سے زاہد مصطفوی، کشمیر سے محسن مشتاق علوی، خیبرپختونخوا سے یاسر ریاض نے بھی خطاب کیا اوراپنی اپنی علاقائی زبانوں میں اظہار خیال کیا۔