لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی سکلز ٹو شائن انڈر 18 ٹی ٹونٹی ویمن کرکٹ میں ویسٹرن وارئیرز اور سدرن سٹار ز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔پہلے میچ میں ویسٹرن وارئیرز نے ناردرن رینی گیڈز کو 24 رنز دوسرے میچ میں سدرن سٹارز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایسٹرن ٹائٹن کو دو رنز سے ہرایا ۔