لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،کرائم رپورٹر ) وفاقی حکومت نے 3افسروں کی خدمات پنجاب سے طلب کر لیں جن افسروں کی خدمات طلب کی گئی ہیں ان میں ای ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایک انتظامی سیکرٹری اور ایک چیئر مین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 19ویں کامن سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایگریکلچر اینڈ رورل اکانومی عارف انور بلوچ ، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ندیم ارشاد کیانی، چیئر مین پنجاب کوآپریٹو لیکویڈیشن بورڈ بشری امان کی خدمات صوبائی حکومت سے طلب کی ہیں۔ذرائع کے مطابق تینوں آفیسرز بیج میٹ ہیں۔ادھر پنجاب میں مزید2ڈی آئی جیزلانے کافیصلہ کیا گیا، ان افسران میں ڈی آئی جی شوکت عباس اوراحمدارسلان ملک شامل ہیں،محکمہ سروسزنے خدمات لینے کی سمری وزیراعلیٰ کوارسال کی تھی، شوکت عباس26ویں کامن اورارسلان ملک27ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔