لاہور(سپورٹس ڈیسک) 33ویں نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے جانے کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب نیشنل گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ لینے کے ممکنہ فیصلے سے محکمہ جاتی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزمیں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) کی مہم کے تحت نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرائے جانے کا امکان ہے ۔