آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن نے ٹی 20 بلاسٹ سیزن 2021 کیلئے یارکشائر سے معاہدہ کیا ہے ۔ فرگوسن آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فرگوسن نے قبل ازیں کاؤنٹی سیزن اور 2018 کے ٹی 20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کی تھی، انہوں نے ان 13 ٹی 20 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔