وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سستارمضان بازارمیں عوام نے خریداری میں دلچسپی کم کردی عام بازارمیں خریداری کوترجیح دینے لگے ہیں جولوگ رمضان بازارسے خریداری کرتے ہیں ان کومخصوص سٹالوں پرعملہ کی طرف سے توہین آمیزرویہ کاسامناکرناپڑتاہے مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے سستے پھلوں اورسستی سبزیوں کے سٹال پرعوام کی عزت نفس مجروح کی جاتی ہے ۔ ایک خریدار کولیموں صرف پچاس روپے کے دیئے جاتے ہیں جسکے حصول کیلئے انہیں اپناشناختی کارڈپیش کرناپڑتاہے اورانکے شناختی کارڈنمبرکی رجسٹرپرانٹری کے بعدپچاس روپے کے لیموں ملتے ہیں جبکہ اس سٹال پرپورے رمضان بازارسے ناکارہ پیازفروخت کئے جارہے ہیں عملہ پیاز رنگدار شاپرمیں ڈال کرخریدارکے حوالہ کردیتاہے جب گھر جاکر دیکھے جاتے ہیں توآدھے سے زیادہ پیازخراب ہوتے ہیں اسی طرح چینی اورآٹاکے کے سٹالزپربھی عوام کوشدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔