سڈنی( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی سرزمین پر پانچ کامیاب پاکستانی بلے بازوں کے نام آج بھی یاد کئے جاتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں قومی ٹیم کے کپتان مقرر کیے جانے والے اظہر علی 81.20 کی بیٹنگ اوسط کے ساتھ آسٹریلیا میں بطور پاکستانی اوپنر سب سے کامیاب رہے ہیں ۔ اظہر علی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 205 رنز بنا کر آسٹریلیا میں ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ۔سعید انور نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 47.00 کی متاثر کن اوسط کے ساتھ 282 رنز بنائے ۔ ان کے 119 رنز کو آج بھی شائقین کرکٹ بہترین کارکردگی میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔ سلمان بٹ کو آسٹریلیا میں سب سے زیادہ رنز (505) بنانے والے اوپنر ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ صادق محمد کے کیریئر کے اختتام پر ان کی ٹیسٹ بلے بازی کی مجموعی اوسط 35.81 تھی، جبکہ آسٹریلیا میں یہ اوسط سب سے بہتر 40.00 تھی۔ماجد خان نے بطور اوپنر آسٹریلیا کے کامیاب دورے کیے ۔ انہوں نے آسٹریلیا کی سخت اور باؤنسی پچ پر بطور اوپنر (39.55 کی اوسط کے ساتھ) زیادہ شاندار کارکردگی دکھائی۔