ہنوئی ( نیٹ نیوز) ویتنام میں ایک سپر ہیرو نے عمارت کی 12 ویں منزل سے گرنے والی ننھی بچی کو بچا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی شہری کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے ہنوئی میں 31 سالہ ڈیلیوری ڈرائیور نگون نوک مان شام 5 بجے سامان پہنچانے کیلئے ایک جگہ انتظار کررہا تھا، جب اس نے بچی کے رونے کی آواز سنی، بچی اس وقت زمین سے لگ بھگ 50 میٹر اوپر تھی۔یہ منظر دیکھ کر ڈرائیور عمارت کے احاطے میں بنے شیڈ پر چڑھ گیا تاکہ بچی کو بچا سکے ۔جس چھت پر یہ ڈرائیور کھڑا تھا وہاں بچی کے نیچے گرنے کے دوران وہ پھسل گیا، اور بچی سیدھی شیڈ پر آکر گری۔