لاہور ( 92 نیوزرپورٹ)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین کی دھجیاں اڑانا شروع کر دیں، پنجاب کے مختلف ریجنز میں من پسند افراد کو نوازنا شروع کر دیا ، پنجاب بھر کے ویئرہاؤسز میں گریڈ 12 اور 14 کے بجائے گریڈ 11 کے جونیئر اور ناتجربہ کار سٹاف کو ویئرہاؤس انچارج بنا دیا گیا،ذرائع کے مطابق فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ سمیت دیگر ریجنز میں خلاف ضابطہ گریڈ 11 کے وئیر ہاوس انچارج تعینات کئے گئے ، اوکاڑہ اور شیخوپورہ بھی خلاف ضابطہ تعیناتی کی گئی ،ذرائع کے مطابق ناتجربہ کار وئیر ہاؤس انچارج تعینات ہونے پر محکمہ کے معاملات بگڑنے کا خدشہ پیداہوگیا،یوٹیلٹی سٹورز ذرائع کے مطابق حکام کی طرف سے کم گریڈ کے وئیر ہاؤس انچارج تعینات کرنے کا اقدام ذاتی مقاصد کا حصول ہو سکتا ہے ۔