وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی ایچ کیوہسپتال میں لگی کروڑوں کی ڈائیلسزمشینیں ایک ہفتہ سے مسلسل خراب پڑی ہیں گردوں کے عارضہ میں مبتلامریض ڈائیلسزکیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں۔ ڈی ایچ کیوہسپتال میں کچھ عرصہ قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے گردوں کے عارضہ میں مبتلامریضوں کے ڈائیلسزکرنے کیلئے مشینیں لگائی گئیں لیکن چندماہ چلنے کے بعدہی خراب ہونے لگیں گزشتہ دورحکومت میں صوبائی حکومت سے فنڈلے کرمشینیں مرمت کرالی جاتی رہیں لیکن حکومت کے خاتمہ کے ساتھ ہی ہسپتال کی ساری گرانٹ بندہوگئیں اب صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے مشینیں خراب پڑی ہیں جس کی وجہ سیگردوں کے امراض میں مبتلاڈائیلسزکرانے والے مریض شدیدمشکلات کاشکارہوگئے ہیں ڈی ایچ کیوہسپتال انتظامیہ مشینیں ٹھیک کرانے کے بجائے مریضوں کودوسرے شہروں یاپرائیویٹ ہسپتالوں سے ڈائیلسزکرانے کامشورہ دینے لگی۔گایم ایس ڈاکٹر فاروق نے بتایا کہ ملتان سے انجینئر آ چکے ہیں اور مشینوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا آئندہ چوبیس گھنٹو ں میں مشینوں کو چا لو کردیا جا ئے گا۔