لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ویب سیریز کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے کا مستقبل بالکل بھی خطرے میں نہیں ہے ۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستانی ویب سیریز کے ڈراموں پر اثرات سے متعلق کہا کہ ویب سیریز کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے کا مستقبل بالکل بھی خطرے میں نہیں پڑا اور اگلے 5 سے 6 سال تک تو ویب سیریز بالکل بھی ڈرامے کو متاثر نہیں کر سکیں گی۔ پاکستان میں بننے والے ڈرامے سماجی مسائل کی نمائندگی کرتے ہیں۔