کینبرا (سپورٹس ڈیسک) ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 12000 رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ۔ کوہلی نے کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل 32 سالہ بیٹسمین نے 11977 رنز کئے تھے کوہلی نے اپنی 242 ویں اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کرلیا، اس طرح انہوں نے سچن ٹنڈولکر کے قائم کردہ پچھلے ریکارڈ کو بہتر بنایا جنہوں نے اپنی 300 ویں اننگز میں 12000 رنز بنائے تھے ۔ بھارتی کپتان کے پاس تیز ترین بلے باز (اننگز کے لحاظ سے ) 10000 اور 11000 رنز کا ریکارڈ بھی ہے ۔