لاہور (سپورٹس رپورٹر)شامی میموریل ویٹرنز کرکٹ کپ کے سیمی فائنل میچ میں آفتاب قرشی نے گولڈن ایگلز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ گولڈن ایگلز نے 185 رنز بنائے ۔ آفتاب قرشی نے ہدف 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔