اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کی بیس بال ٹیم پیر سے سری لنکا میں شیڈول چودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کر رہی ہے ۔ٹورنامنٹ 15 تا 20جولائی سری لنکا میں کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش، بھارت، ایران، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید نے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ٹریننگ کیمپ کے اختتام پر پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ۔صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ کے مطابق ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں عنایت اﷲ، محمد امجد اسلم، ارسلان جمشید، فقیر حسین ، محمد رفیع ، عبید اﷲ ، محمد عبداﷲ، فضل الرحمان ، جواد علی، محمد عثمان، محمد ذاکر، محمد سمیر زوار، عمیر امداد بھٹی، محمد حارث، ارشد محمود، محمد صادق، محمد تیمور جاوید، سید امین آفریدی، علی اسد، طارق ندیم ، محمد اویس اور احتشام اکرم میں شامل ہیں۔ جبکہ محمد زوہیب ملک اور حسیب اﷲ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔سید فخر علی شاہ (ٹیم لیڈر)، محمد محسن خان (ٹیم منیجر) ، پرویز احمد شیخ (اسسٹنٹ منیجر)، مصدق حنیف (ہیڈ کوچ )، سید بابر علی شیرازی (فیلڈنگ کوچ)، باسط مرتضیٰ (بیٹنگ کوچ)، شا ہ محمد (ٹرینر) اور سمیع اﷲ (فزیو) بطور ٹیم آفیشلز ٹیم کے ساتھ ہوں گے ۔