بنکاک( ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں ویلنٹائین ڈے پر جوڑوں کا انوکھا انداز، ہاٹ ائیر بیلون کو شادی کا منڈپ بنا دیا۔ویلنٹائن ڈے کا تہوار جہاں دنیا بھر میں محبت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے وہیں تھائی لینڈ میں 26 جوڑوں نے اس خصوصی دن کو اپنی زندگی کا یادگار دن بنانے کے لیے کچھ انوکھا کرنے کی ٹھانی۔چیانگ راے شہر میں سفید لباس میں ملبوس دلہنوں نے اپنی شادی کے لیے ہاٹ ائر بیلون کا انتخاب کیا اور شادی کے اس پُر مسرت موقع پر اپنے دولہا کے ساتھ سیر کے لیے روانہ ہوگئیں۔