لاہور ( کامرس ڈیسک)الرازق گارڈن لاہور کراچی موٹروے سے منسلک اور مین شرقپور روڈ کی بہترین لوکیشن پر واقع ایک مکمل ڈویلیپڈ ہائوسنگ سوسائٹی ہے ، جس میں ضروریاتِ زندگی کی تمام سہولیات میسر ہیں۔ انہی بنیادی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بسم اﷲ ڈویلپرز کے سی ای او حاجی اخلاق احمد اور الرحمن ڈویلپرز کے سی ای او میاں محمد مشتاق نے الرازق گارڈن میں سوئی گیس کی کھدائی کا افتتاح کر دیا ۔ سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بسم اﷲ ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو حاجی اخلاق احمدنے کہا کہ الرازق گارڈن مین شرقپور روڈ کی پرائم لوکیشن پر واقع واحد ہائوسنگ سوسائٹی ہے جس میں سوئی گیس کی کھدائی کا افتتاح کیا گیا اور یہ ہماری طرف سے سوسائٹی کے معزز کسٹمرز کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے ۔حاجی اخلاق احمد نے کہا کہ الرازق گارڈن میں ترقیاتی کا م تیزی سے جاری ہے ۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا ۔