اینٹیگوا(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی خواتین ٹیم نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی ، عمائمہ سہیل نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، فاطمہ ثنا شاندار کار کر دگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار ئیں۔ سر ویون رچرڈ سٹیڈیم، نارتھ سائونڈ میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں قومی خواتین ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 210 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ جواب میں قومی خواتین ٹیم نے مطلوبہ ہدف48.3اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،عمائمہ سہیل کی 61 اور سدرہ امین کی 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔فاطمہ ثنا ء میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔