پراویڈنس (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج پراویڈنس میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارت ویمن کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ، پہلے میچ میں بھارت نے 84 رنز، دوسرے میچ میں 10 وکٹوں اور تیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔