برسبین (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ میزبان خواتین ٹیم کو نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ آسٹریلیا ویمنز نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 17 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔