لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے ساحل سمندر پر بچوں کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔انسٹاگرام پر وینا ملک نے اپنے بچوں کے ہمراہ کچھ نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ اور اْن کے دونوں بچے ساحل سمندر پر موجود ہیں۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں وینا ملک اور اْن کے دونوں بچے سمندر کی لہروں سے بیحد لطف اندوز ہوتے نظرآئے ہیں۔وینا ملک نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’’وینا ملک کڈز‘‘ کا استعمال کیا۔اس کے علاوہ اْنہوں نے اپنے بچوں سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے کیپشن میں دل والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا۔