پورٹ آف سپین (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی گروس ایسلٹ میں آج کھیلا جائے گا ۔ آسٹریلین ٹیم ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، مارکس سٹائنس، کین رچرڈسن، جھے رچرڈسن اور ڈینیئل سمس کی غیر حاضری اور سٹیون اسمتھ کے زخمی ہونے سے مشکلات سے دوچار ہے ، اس نے اپنے گذشتہ دو میچز میں ناکامی کا سامنا کیا۔