صنعا(صباح نیوز،این این آئی) یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحر احمر میں بھیجی گئی بارود سے بھری کشتی ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردی گئی ۔ مغربی علاقے حجہ میں حوثی باغیوں کے اہم لیڈر حسن فائد الحاتمی ایک کاررو ائی کے دوران مارے گئے ۔اتحادی طیاروں نے یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کے 4عسکری مراکز پربمباری کرکے انہیں تباہ کردیا۔ عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ریموٹ کنٹرو ل کشتی الحدید سے بھیجی گئی تھی جو کہ علاقائی اور بین الاقوامی جہاز رانی کے لئے خطرہ تھی۔ اس سے عالمی تجارت اور سمندری ٹریفک کو نقصان پہنچ سکتاتھا۔