کراچی (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ سدرہ طاہرکے گانے ساتھیا کی وڈیو ریلیز ہو گئی بلوچستان کی پہاڑیوں اور سمندر کے فضائی مناظر اس وڈیو کی خصوصیت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ سدرہ طاہر نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے گانے ساتھیا کی وڈیو ریلیز کی ہے اس کے ساتھ اس موقع پر یوم آزادی کے حوالے سے سدرہ طاہر کی آواز میں گائے ہوئے قومی نغمے موج بڑھے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا ہے بھی ریلیز کیا گیا ۔سدرہ طاہر کا کہنا تھا کہ اس گانے ساتھیا میں انسان کی زندگی میں جو دکھ و تکا لیف آتے ہیں انہیں ہنس کر سہنے اور مایوس لوگوں کوحوصلے کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے ۔جو پیارے رشتے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں زندگی ان کے بغیر ان کی خوبصورت یادوں کے سہارے جینی چاہیئے ۔ بلوچستان کی پہاڑیوں اور سمندر کے فضائی مناظر اس وڈیو کی خصوصیت ہیں ۔یوم آزادی کے حوالے سے معروف گلو کارہ شہناز بیگم کا گایا ہوا ملی نغمہ گا کراس ہم موقع پر اس لیجنڈ گلوکارہ کی یاد کو اس خوشی میں شامل کیا ہے ۔ساتھیا کی شاعری میری ہے اسکی دھن فرخ خان نے اور موسیقی ایش عمران ساجن نے ترتیب دی ہے ۔اس کی وڈیو کے ڈائرکٹر کیو بلوچ اور ڈرون کیمرہ آپریٹر کاشان بلوچ ہیں ۔اسے ڈارک اسٹریٹ پروڈکشن اورکیو بی پرو ڈکشن نے ریلیز کیا ہے ۔واضع رہے کہ سدرہ طاہر ریڈیو پاکستان کراچی پر آر جے بھی ہیں ،انگلش میں ڈبل ماسٹرز اور ناپا سے موسیقی میں گریجویٹ اور مختلف جریدوں میں انگلش و اردو میں ان کے تحریر کردہ مضامین بھی شائع ہوتے ہیں ۔