لاہور(سپیشل رپورٹر) ٹبی سٹی کے علاقے میں 45سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے بھجوا دی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی لاش شاہی قلعے کی عقبی دیوار کے پاس پڑی تھی۔ راہگیروں کی اطلاع پر لاش قبضے میں لیکر اسکی شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانا ت کرائے گئے تاہم شناخت نہ ہونے پرمردہ خانہ بھجوا دی گئی۔ متوفی حلئے سے نشئی معلوم ہوتا ہے ۔ تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہونگے ۔