واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکی پینٹاگون میں ٹرمپ کی جانب سے صدارتی الیکشن میں فوج کودھکیلنے کے حوالے سے خدشات بڑھنے لگے ، پینٹاگون میں سینئر رہنما اس سوچ و بچار میں مصروف ہیں کہ صدارتی الیکشن پر پیدا ہونے والے کسی ابتری میں صدر ٹرمپ فوج کو کوئی حکم نہ دے ڈالیں۔ بدھ کے روز ٹرمپ نے ہارنے کی صورت میں پر امن اقتدار کی منتقلی کی یقین دہانی سے انکار کرکے پینٹاگون عہدیداروں کو تسلی نہیں دی تھی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک اے ملی کہ چکے ہیں کہ وہ ایک غیر سیاسی امریکی فوج پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔