لاہور(پ ر) پی آئی اے ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی میں فری آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ کا انعقاد صدر سوسائٹی مرزا دلدار بیگ کی جانب سے کیا گیا۔ جس میں شادیوال ، ستوکتلہ ، سمسانی کھوئی، اجودھیا پور، جوہر ٹائون ، پی آئی اے سوسائٹی اور دیگر علاقوں سے شہریوں کی بڑیکا تعداد شریک ہوئی۔ فری میڈیکل کیمپ میں جاوید بخاری ، سعید احمد شیخ ، خالد پرویز، چودھری بشیر احمد و دیگران نے بھرپور تعاون کیا۔ کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو چیک کر کے فری ادویات مہیا کی گئیں ۔ رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید نے مرزا دلدار بیگ کے اس اقدام کو سراہا ۔