لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد کا محکمہ ایکسائز کی طرف سے جدید پراپرٹی ویب پورٹل کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز کو جدت کی راہ پر گامزن کردیا ہے اب شہری گھر بیٹھے محکمہ ایکسائز کی سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔ آ ج سے پراپرٹی ویب پورٹل کا افتتاح کر رہے ہیں شہری پراپرٹی ویب پورٹل سے پراپرٹی کے حوالے سے تمام معلومات حاصل کرسکیں گے ۔پراپرٹی ٹیکس بھی آن لائن جمع کرائے جاسکیں گے آنے والے دنوں میں شہریوں کو مزید خوشخبریاں دینے والے ہیں ۔