اسلام آباد (اے پی پی) جنوری 2019ء کے دوران پٹ سن کی درآمدات میں 66.01 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2018ء کے دوران 11 ہزار 454 میٹرک ٹن پٹ سن در آمد کی گئی تھی جس کی مالیت 68 لاکھ 93 ہزار ڈالر تھی جبکہ جنوری 2019ء میں 3 ہزار 610 میٹرک ٹن پٹ سن درآمد کی گئی جس کی مالیت 23 لاکھ 43 ہزار ڈالر تک کم ہو گئی۔ اس طرح جنوری 2018ء کے مقا بلہ میں جنوری 2019ء کے دوران 66.01 فیصد کمی کے ساتھ 45 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی پٹ سن کی درآمدات ہوئیں۔