برسبین (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد3وکٹوں سے شکست دے کر سیریز2-1 سے جیت لی۔اس کامیابی کے بعد بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلے نمبر پر آگیا ۔ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کو جیت کے لیے 328رنز درکار تھے ۔ بھارت کے 23سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین ریشبھ پانٹھ نے ٹی 20کرکٹ کی طرز سے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو کامیابی دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ریشابھ پانٹ نے 138گیندوں پر 89 رنز کی اننگز کھیلی جس کی وجہ سے بھارت نے کھیل ختم ہونے سے 18گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔ ریشبھ پانٹھ کو شاندار ناقابل شکست میچ وننگ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔گابا ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی پوزیشن (1) بھارت، (2)نیوزی لینڈ، (3) آسٹریلیا، (4) انگلینڈ، (5)جنوبی افریقہ، (6)پاکستان، (7)سری لنکا، (8)ویسٹ انڈیز اور (9)بنگلہ دیش ہیں۔