لاہور(نمائندہ خصوصی سے )ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹیپ) نے وفاقی حکومت سے بیل آئوٹ پیکیج دینے ، باضابطہ حکومتی ترجمان مقرر کرنے ،روزانہ 5گھنٹے کام کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے باعث ٹریول انڈسٹری کی بدحالی کے معاملہ پر چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ یہ مطالبہ ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے کنونیئر/ ترجمان خواجہ ایوب نسیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے زیرعتاب ہیں۔ ٹریول انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ۔سالانہ اربوں روپے ٹیکس کی مد میں حکومت کو دیتی ہے ۔حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم انکے ساتھ ہیں۔مگر ہمارا حال بھی تو دیکھا جائے ۔