لندن/ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک،جنرل رپورٹر)پی آئی اے اور نجی ائر لائن کی پروازوں میں 2 مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ، قومی ائر لائن کی لاہور سے لندن جانے والی پروازمیں مسافر عبدالرحیم جبکہ جدہ سے ملتان آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں جڑانوالہ کا مسافر عبدالقیوم شامل ہیں ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق ازبکستان کی حدودمیں رحیم کی طبیعت خراب ہوئی۔