لاہور( وقائع نگار)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و صدرسنٹرل پنجاب ویمن ونگ ثانیہ کامران کی مشاورت سے جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین نے سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع سے پارٹی خواتین کو سنٹرل پنجاب ویمن ونگ کی جوائنٹ سیکرٹریز سمیت دیگر عہدوں پر تقرری کرکے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ضلع لاہور سے غزالہ رفیق، سیالکوٹ سے اسماء خاور، ننکانہ سے شاہین کھرل، شیخوپورہ سے مہوش رضا، حافظ آباد سے عائشہ خان، گوجرانوالہ سے پروین شیخ، اوکاڑہ سے شہزادی افضل، پاکپتن سے عفت خورشید قمر، ساہیوال سے فرزانہ کوثر، گجرات سے شاہدہ کرامت، قصور سے صباحت گیلانی،نارووال سے نذیراں بی بی، منڈی بہاؤالدین سے طلعت افضل، سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ لائزن منزہ مرزا، سیکرٹری ممبرشپ اینڈ ریکارڈ تسنیم سادات، سیکرٹری ٹریننگ اینڈ پرنٹنگ میٹریل انیلہ شہزاد، سیکرٹری لیگل افیئرز منزہ بخاری ایڈووکیٹ، سیکرٹری میڈیا سمیرا عابد،سیکرٹری نیشن بلڈر سیدہ حناکو نامزد کرکے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔