اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے بڑے پیمانے پر افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے ۔ بدھ کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ22کے افسر طارق نجیب نجمی کو سیکرٹری ٹو پریذیڈنٹ آف پاکستان،پولیس گروپ گریڈ21کے آفیسر مجیب الرحمان خان کوانسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان، سردار اعجاز احمد جعفر کو سپیشل سیکرٹری داخلہ مقرر کر دیاہے ۔ گریڈ 22کے افسر پیر بخش جمالی کو سیکرٹری نیشنل سکیورٹی تعینات کر دیا ہے ۔حکومت نے عامراشرف خواجہ کی جگہ گریڈ 22 کی ناہید ایس درانی کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا ۔ادھر وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے ملک بھر کے مختلف زونز میں گریڈ 17 کے 41 افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں جن میں اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، سیال ، پشاور ، ڈی آئی خان ، گوجرانوالہ ، کراچی ، بنوں ، حیدر آباد کے افسران سمیت امیگریشن ، انسانی سمگلنگ سیل اورہیڈ کوارٹرز کے افسران شامل ہیں ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ وفاقی پولیس کے متعدد ایس پیز اور اے ایس پیز کے بھی تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔ تقرر /تبادلے