اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، وقائع نگار، 92 نیوز رپورٹ ) پاک فوج کے 6میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دیدی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ، میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں تقررو تبادلے بھی کئے گئے ۔لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کور کمانڈر بہاولپور اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا گیا ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورس ، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایو یلیوایشن ، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان انسپکٹر جنرل آرمز ، لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ۔ واضح رہے میجر جنرل آصف غفور جنرل آفیسر کمانڈنگ اوکاڑہ، میجر جنرل سرفراز علی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان، میجر جنرل محمد علی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول اور میجر جنرل سلمان فیاض غنی کمانڈنٹ سکول آف انفنٹری کوئٹہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔