لاہور(نامہ نگار) پی آئی اے کے پائلٹ نے آسمان پر اڑنے والی ایک عجیب شے کی ویڈیو بنالی جسے اڑن طشتری کہا جارہا ہے ۔قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہ 23 جنوری کو لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کے پائلٹ نے آسمان پر کوئی مشکوک چیز دیکھی، کئی ہزار فٹ کی بلندی پر سفید چمک دار اور عجیب و غریب چیز کپتان کو غیر معمولی لگی، پہلے تو وہ سمجھے کہ یہ کوئی غبارہ ہے لیکن غور سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ کوئی غبارہ نہیں ،کپتان نے اس شے کی ویڈیو بنالی تاہم حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ وہ اڑن طشتری ہی تھی، کپتان نے پی آئی اے حکام کو ویڈیو جمع کروا دی ہے جو اس کی مزید تفصیل جاننے کی کوشش کررہے ہیں ، اڑن طشتری جیسی چیزملتان اور ساہیوال کے درمیان نظر آئی، پائلٹ نے جس وقت ہوا میں اڑتی یہ چیز دیکھی جہاز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔سائنسدان ڈاکٹریارجان نے 92نیوزسے گفتگومیں کہا کسی نتیجے پرپہنچنابہت مشکل ہے ،لیکن یہ کوئی نئی بات نہیں ،امریکی ایئرفورس نے بھی اس طرح کی چیزدیکھی تھی،اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں ۔