لاہور( این این آئی)پا کستا ن اور لاہو ر ٹیکس با ر کے عہدیداران نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا سے ملا قات کر کے ایف بی آر افسران اور 17ہزار ایمنسٹی سکیم والے کیسز پر سو مو ٹو لینے کا مطالبہ کر دیا جبکہ مشتاق سکھیرا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قا نو ن کی عملدرآری کیلئے ہر سطح پر جا ئیں گے ۔وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا اور انچارج وفا قی ٹیکس محتسب ایڈوائزر میاں منور غفور سے پا کستان ٹیکس بار کے سینئر نا ئب صدر قاری حبیب الرحمن زبیر ی کی قیا دت میں نا ئب صدر سہیل اختر ،جنرل سیکرٹر ی فرحان شہزاد ،سیکرٹری اطلاعات شہباز صدیق ،لا ہورٹیکس با ر کے صدر خرم شہبا ز بٹ ،نا ئب صدر عاشق علی رانا اورجنرل سیکرٹر ی ثا قب منیر رانا سمیت دیگر نے ملاقات کر کے مختلف مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔پاکستان اور لاہور ٹیکس بار کے نمائندوں نے وفا قی ٹیکس محتسب کے سامنے شکایات کے انبار لگادئیے ۔وفد نے مطالبہ کیا کہ ایمنسٹی سکیم کے ذریعے کروڑوں روپے ٹیکس ادا کر نے کے با وجو د 17ہزار کیسز ابھی تک ڈیکلریشن سے محروم ہیں اس لئے ان پر سو مو ٹو لیا جا ئے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے احکامات دئیے جائیں۔غیر ملکی سرمایہ کار خصو صاً چائنیز کمپنیاں ایف بی آر سے نالاں ہو کر واپس جا رہی ہیں۔سا بق وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کی طرح سومو ٹو لے کر ایف بی آر کے محکمے کی من ما نیوں کو ختم کیا جا ئے ،ایف ٹی او کی کھو ئی ہو ئی سا کھ کو بحال کیا جائے اور اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے ۔وفا قی ٹیکس محتسب مشتا ق احمد سکھیرا نے ٹیکس بار کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ وہ ایف ٹی او کی تا ریخ میں پہلی با رکئی کیسز پر سومو ٹو لے چکے ہیں، آپ کی شکا یات کو دور کر نے اور احکامات پر عملدرآمد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔