فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں فیڈرل ایریاز نے خیبر پختونخوا کو 5وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔ فیڈرل ایریاز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں 252رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد حفیظ 89، شان مسعود 52، خرم منظور 32، اسرار اﷲ 26، عدیل امین 22، محمد عرفان 3رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن خان 17رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ فیڈرل ایریاز کی جانب سے عثمان شنواری 3وکٹ حاصل کرکے سب سے کامیاب باؤلر رہے ، حسین طلعت نے 2 جبکہ وقاص مقصود، عمید آصف اور رضا حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں فیڈرل ایریاز نے ہدف با آسانی 41 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سلمان علی آغا 60، رضا علی ڈار 49، سعد نسیم 51 اور کامران اکمل 38رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ عابد علی 16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت 10 اور عمید آصف 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے ضیائالحق نے 2جبکہ محمد عرفان جونیئر، محمد حفیظ اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔عثمان شنواری کو شا ند ا ر باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔