لاہور(جنرل رپورٹر)پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن اور لاہور جنرل ہسپتال کے فزیشن و گیسٹرالوجسٹ ڈاکٹر اسرار الحق طور کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس اے اور ای سمیت تمام اقسام سے متعلق عوامی آگاہی پیدا کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔ انہوں نے میڈیکل سٹوڈنٹس کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ زچگی اور حاملہ خواتین کو ہیپاٹائٹس کے بارے میں خصوصی اختیاط برتنی چاہیے اور خدانخواستہ اس مرض کا شکار ہونے والوں کے لئے بر وقت تشخیص اور مکمل علاج ضروری ہے ،ڈاکٹر اسرار لحق طور نے ہیپاٹائٹس کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کا پیلا ہونا ،گہرا پیشاب آنا ،متلی الٹی اور ہلکے بخار کے ساتھ پیٹ درد رہنے پر فوراًڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پانی ابال کر ٹھنڈا کر کے استعمال کرنا چاہیے اور کھانا کھانے سے پہلے اور واش روم کے استعمال کے بعد صابن سے ہاتھ ضرور دھونے چاہئیں