لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہدوحیدنے 100 بچوں کے قاتل جاوید اقبال کی زندگی پر بنانے والی فلم کی ریلیز روکنے کے خلاف دائر درخواست پر متعلقہ فریقین کو چھ ہفتوں میں حتمی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ،دوران سماعت عدالت کے روبرو پنجاب حکومت کے کلچرل ڈپیارٹمنٹ نے جواب داخل کروادیا ہے ،جس میں کہا گیاہے کہ فلم کو نمائش کے لیے کلچرل ڈپیارٹمنٹ نے نہیں روکا،فلم پر پابندی کا فیصلہ تاحال متعلقہ حکام نے کرنا ہے ،درخواست گزار فلم کے پروڈیوسر جاوید احمد کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ پنجاب میں میں فلم کو ریلیز ہونے سے روک دیا گیا،فلم میں کوئی بے حیائی یا غیر قانونی مواد نہیں ہے ،عدالت سے استدعاہے کہ فلم کو ریلیز کرنے کا حکم دیاجائے ۔یاد رہے کہ فلم پاکستان میں پابندی کے باوجود برطانیہ میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔