لاہور ( نیٹ نیوز)اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں پابندیاں کے باعث بولڈ سین نہیں کیے جاسکتے لیکن پاکستان میں اب بولڈ موضوعات پر بات کی جانے لگی ہے ۔ بھارتی سرکاری نیوزایجنسی پی ٹی آئی (پریس ٹرسٹ انڈیا) کو لاہور سے ٹیلیفونک انٹرویو میں صباقمر نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘میں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں ۔انہوں نے بالی ووڈ میں مزید کام کرنے سے متعلق کہا کہ میں ایک مثبت سوچ کی مالک ہوں اور اچھے کی امید کررہی ہوں، خدا نے چاہا تو مستقبل میں مزید فلمیں کروں گی۔صبا قمر نے بھارتی مواد کو پاکستان سے بہتر قرار دیا اور کہا کہ اب بھارت میں کرداروں کو حقیقی روپ دیا جانے لگا ہے ۔