واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکی پارلیمنٹ پر حملے اور ہنگامہ آرائی میں روسی صدر پوٹن کے ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا ۔ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نینسی پلوسی اور ہلیری کلنٹن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا روسی صدر نے ذاتی طور پر امریکی دارالحکومت میں فسادات اور کانگریس پر حملے کا حکم دیا جس سے پوری دنیا میں امریکہ کی جگ ہنسائی ہوئی ۔فسادات کی تحقیقات کیلئے نائن الیون طرز کا کمیشن بنایا جائے ۔ ہلیری کلنٹن نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کا فون ریکارڈ بھی چیک کیا جائے کہ وہ روسی صدر سے رابطے میں تھے یا نہیں ۔