اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک بار پھر پارلیمان کا براہ راست سیشن نہ بلانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان کے ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کے بجائے ورچوئل اجلاس کئے جائیں، میں ایک بار پھر اس بات پر زور دوں گا کہ پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کیا جائے ، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ، مواصلاتی سیشن کر کے ہم احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، پارلیمنٹ کے جو سیشن براہ راست ہوئے اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔