اسلام آباد( آن لائن )کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کوروناوائرس کی وجہ سے ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے ۔ خصوصی خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کمیٹی کو وائرس کی موجودہ صورتحال اور ریلیف کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ہوں گے ۔واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائزہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کیلئے قائم کی گئی ہے ۔