برسبین(ویب ڈیسک) آسٹریلوی ادارے ’’بیڈ ڈاؤن‘‘ نے بے گھر اور خانہ بدوش افراد کیلئے بالکل مختلف اور نیا راستہ اختیار کیا ہے ۔ یہ ادارہ غریبوں اور بے گھروں کو رات کے وقت قیام و طعام کی سہولت فراہم کرنے کیلئے عمارتوں کے اندر بنے ہوئے ایسے پارکنگ لاٹس استعمال کرتا ہے جہاں صرف دن کے اوقات میں پارکنگ ہوتی ہے جبکہ وہ رات کے وقت خالی رہتے ہیں ۔جہاں غریبوں کیلئے آرام دہ بستروں کا انتظام کیا گیا ہے یہ کام منظم طور پر شروع کرنے کیلئے بے گھر لوگوں سے پیشگی رجسٹریشن کروانے کا کہا گیا تھا۔ بات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی بلکہ رات کے وقت یہاں آنیوالے بے گھر لوگوں کو سونے کے لیے صاف ستھرے کپڑوں کے علاوہ کھانے پینے ، نہانے دھونے ، ڈاکٹر، نرس اور حجام جیسی سہولیات تک فراہم کی جاتی ہیں۔