کراچی ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ان کی کوئی دوہری شہریت نہیں ہے ان کے پاس صرف ایک پاسپورٹ ہے جو پاکستانی ہے ،اب اس عمر میں کوئی اور پاسپورٹ نہیں لینا ہے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے ۔ ان کا مشن پاکستانی کرکٹ کی زیادہ سے زیادہ خدمت ہے ۔