لاہور( کامرس ڈیسک) پاسکو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے صدر جاوید اقبال ، سیکرٹری ریاض احمد چوہدری اور فنانس یکرٹری محمد نعیم نے کہا ہے کہ سوسائٹی میں ویسٹ واٹر ڈسپوزل کا مسئلہ اپنی مدد آپ کے تحت محافظ ٹاؤن سے مل کر عارضی طور پر حل کیا گیا۔ سوسائٹی میں سکیورٹی کیلئے 18عدد کیمرے لگائے گئے ، جس سے سوسائٹی میں چوری کا مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرار کوآپریٹو ڈاکٹر کرن خورشید کی ہدایت پر سر سبز پاکستان کے حوالے سے سوسائٹی میں 250نئے پودے لگائے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔