لاہور( کامرس ڈیسک) پاسکو کی طرف سے سندھ کو بھی تین لاکھ ٹن گندم دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔رواں ما لی سال میں گندم کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا تھا۔پاسکو کی طرف سے سندھ حکومت کو گندم کی فروخت کے بعد سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام آ گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قو می اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پہلے ایک فیصلے میں سندھ حکومت کو ایک لاکھ ٹن گند م دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس میں 54 ہزار ٹن گندم سندھ حکومت کو دی جا چکی ہے ، اور پاسکو کی طرف سے سپلائی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ پاسکو کی طرف سے مزید تین لاکھ ٹن کا معاہدہ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔